زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت بجلی کی قیمتوں (electricity price)میں بڑی کمی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔
دونوں زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔
اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 22 روپے تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے جب کہ اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں ۔
پاور ڈویژن ریلیف پیکیج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آئندہ چند روز میں اس پیکیج کا اعلان کریں گے۔زرعی اور صنعتی صارفین کو ریلیف ملنے کی صورت میں مہنگائی میں بھی مزید کمی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:فیول ایڈجسٹمنٹ، فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی
