اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔
نجی چینل کے مطابق مولانا شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ اسلام آباد میں ایک سادہ تقریب میں انجام پایا۔ علماء اور معزز شخصیات نے مولانا محمد خان شیرانی کو اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔
مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے، پہلی اہلیہ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔
جے یو آئی ف نے حافظ حسین احمد، مولانا شیرانی سمیت 4 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا
یاد رہے کہ 25 دسمبر 2020 کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے رکنیت منسوخ کرنے سے قبل وہ جے یو آئی (ف) کے سرکردہ رہنما تھے۔ اس کے بعد مولانا شیرانی نے جے یو آئی شیرانی کے نام سے ایک الگ دھڑا بنا لیا تھا۔ مولانا شیرانی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔
