لاہور: اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں۔ بلکہ وہ بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج شخص سے شادی کی خواہشمند ہیں۔
اداکارہ نوال سعید نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں۔ اور اپنے مستقبل کے شریک حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کا شوہر بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ شادی کے حق میں ہیں۔ لیکن اس حوالے سے کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتظار کرنا مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حرا سومرو کا ناران میں جنات کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ ایک اچھا شوہر وہ ہے جو کے ساتھ رہنا آسان ہو۔ جو دکھاوا نہ کرے اور احترام و برداشت کو جذبہ رکھتا ہو۔ مجھے ایک مثبت سوچ رکھنے والے انسان کی ضرورت ہے۔
