پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈبل روڈ سے 9th نویں ایونیو تک اسٹیڈیم روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی (CTP) نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے باوجود شہر میں ٹریفک کا نظام مجموعی طور پر معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
پیر 20 اکتوبر صبح 10 بجے جاری کیے گئے تازہ بیان کے مطابق راولپنڈی کی تمام اہم سڑکیں کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
تاہم حکام نے ٹیموں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے ڈبل روڈ سے نویں ایونیو تک اسٹیڈیم روڈ کو عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے، جو میچ کے اختتام تک بند رہے گی۔
شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک وارڈن تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو متبادل راستوں پر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

سی ٹی پی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف رش سے بچنے کے لیے ہدایت نامے اور ڈائیورژن سائنز پر عمل کریں۔
عہدیداروں کے مطابق ٹریفک پولیس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کو سی ٹی پی ایف ایم ریڈیو 88.6 اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ٹریفک کی تازہ ترین معلومات فراہم کی جاتی رہیں گی۔
