غزہ میں تباہ حال مساجد آباد ہونے لگیں، نماز جمعہ کی ادائیگی


غزہ میں دو سال بعد مساجد ایک بار پھر آباد ہونے لگیں۔ وسطی غزہ کی صدیوں پرانی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نے جمعے کی نماز ادا کی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ مسجد میں بھی جمعے کی نماز کا اجتماع ہوا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے ملبے پر کھڑے ہو کر عبادت کی۔

نمازیوں کا کہنا تھا کہ ملبے پر نماز ادا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ کے لوگ اپنی سرزمین اور عقیدے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ تازہ فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شہدا میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو غزہ شہر کے علاقے الزیتون واپس جا رہے تھے۔

ادھر حماس نے اسرائیلی حملے کو مصر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس نے ثالث ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

پاکستان میں کتنی مساجد، مدارس اور تعلیمی ادارے ہیں؟ اعداد شمار جاری


متعلقہ خبریں
WhatsApp