آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان کیلئے محتاط خوشخبری

IMF

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرحِ نمو 2.7 فیصد رہی تھی، جس میں اس سال بہتری کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال بے روزگاری کی شرح میں کمی کا امکان ہے جو 8 فیصد سے گھٹ کر 7.5 فیصد تک آ سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم مہنگائی کے حوالے سے آئی ایم ایف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال افراطِ زر کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد تک جا سکتی ہے۔

عالمی ادارے نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد رہنے کا بھی تخمینہ لگایا ہے، جو بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

خوبصورت کہنے پر اعتراض تو نہیں ؟ اطالوی وزیراعظم کی تعریف پر ٹرمپ توجہ کا مرکز بن گئے

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پائیدار معاشی ترقی کے لیے مالی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔

عالمی ادارے نے امید ظاہر کی ہے کہ بہتر معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں استحکام کا عمل مزید مضبوط ہوگا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp