معروف اداکارہ علیزے شاہ (aliza shah)نے وضاحت کی ہے کہ ’’میری کوئی بہن نہیں ہے، میرے گھر والوں کو معلوم تھا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک علیزے برداشت کر سکتے ہیں، اس لیے میں اکلوتی ہوں۔‘‘
View this post on Instagram
ایک ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے جب نئے اور باصلاحیت فنکاروں کا موازنہ موجودہ مشہور شخصیات سے کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ہر فنکار کی اپنی شناخت اور صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے ان کی انفرادیت کو سراہا جانا چاہیے۔
علیزے شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا بھی دوسروں سے موازنہ کیا گیا، جو ان کے لیے ناخوشگوار تجربہ تھا اور انہیں بالکل پسند نہیں تھا کوئی انہیں کسی اور اداکارہ سے ملائے۔
بیٹے کی طلاق پر ماں کا بیٹے کو دودھ سے غسل،ویڈیو وائرل
ان کا کہنا تھا، ’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں خود پسند ہوں، تو ہاں ہوں کیونکہ میں نے خود کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔‘‘
واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نذیبہ زینب جو ڈرامہ جمع تقسیم میں ’’سدرا‘‘ کا کردار ادا کررہی ہیں انہیں علیزے شاہ کی ہم شکل قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چھوٹی بہن ہیں۔

