جنوبی کوریا میں ٹریڈنگ نیا ای اسپورٹ بن گئی، سرمایہ کاری اب مقابلے کا کھیل

Crypto Trading

سیول، جنوبی کوریا نے ٹریڈنگ کو ایک نئی شکل دے دی ہے، جہاں مالیاتی سرمایہ کاری کو اب ای اسپورٹ کی طرز پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک بڑے ایرینا میں سینکڑوں شائقین کے سامنے ٹریڈرز کو برابری کے اکاؤنٹس فراہم کیے جاتے ہیں اور جیتنے والا وہ ہوتا ہے جو مقررہ وقت میں اپنا سرمایہ سب سے تیزی سے دوگنا کر دکھائے۔

اس منفرد مقابلے میں بڑی اسکرینوں پر گراف اورقیمتوں کے اتارچڑھاؤ کیساتھ دلچسپ ماحول پیدا کیا جاتا ہے، جس میں مہارت، قسمت اورجوش کا امتزاج نمایاں ہے، ماہرین کے مطابق یہ نیا رجحان فنانس، گیمنگ اور جوا تینوں کے درمیان لکیر دھندلا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wealthypot (@wealthypot)

ویلتھی پاٹ کی رپورٹ کے مطابق “یہ محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ ایک مسابقتی کھیل بن چکا ہے، جہاں ایڈرینالین اور حکمت عملی دونوں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔”

کرپٹو ٹریڈنگ نے نوجوان نسل میں بے حد مقبولیت حاصل کی ہے، جو اب اسے گیمنگ کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس رجحان سے مالیاتی تعلیم، سرمایہ کاری کی آگاہی اور مارکیٹ شمولیت میں اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم ساتھ ہی خطرات اور قیاس آرائیوں کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں پاکستان کیلئے محتاط خوشخبری

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں یہ نیا رجحان مستقبل میں عالمی سطح پر ٹریڈنگ کو تفریح اور مسابقت کے نئے امتزاج میں بدل سکتا ہے، جہاں سرمایہ کاری محض مالی فیصلہ نہیں بلکہ ایک نیا کھیل بن جائے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp