کراچی میں را کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 2 افراد گرفتار

کراچی میں را کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کے خلاف پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے ، پاک فوج

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، مشتبہ افرادسے موبائل فون اورمالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے۔

مشتبہ افرادحساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا پر منتقل کر رہے تھے، فرانزک جانچ میں مزید ثبوت ملے،نیٹ ورک سے غیر ملکی روابط کا سراغ لگانے کی مدد ملی ہے، جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

ترجمان این سی سی آئی اے نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی آن لائن کوشش کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp