ریاض،عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے ارب پتی (Billionaire) کھلاڑی بن گئے ہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ کے تازہ ترین بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق پرتگال کے اس عظیم کھلاڑی کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی دولت میں نمایاں اضافہ سعودی کلب النصر کے ساتھ 400 ملین ڈالر کے حالیہ معاہدے کے باعث ہوا ہے۔
View this post on Instagram
رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران تنخواہوں، اسپانسرشپ اور اشتہارات سے 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے، جبکہ نائکی، آرمانی اور دیگرعالمی برانڈز کے ساتھ سودمند معاہدوں نے ان کی آمدن کومزید بڑھایا۔
رونالڈو کی دولت نے انہیں کھیلوں کی دنیا کے اُن چند ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جن میں مائیکل جارڈن، لیبرون جیمز، میجک جانسن، ٹائیگر ووڈز اور راجر فیڈرر شامل ہیں۔
محسن نقوی کی مداخلت کے بعد افغانستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری
40 سالہ رونالڈو نے ایک تقریب میں کہا کہ میری فیملی کہتی ہے اب رک جاؤ، لیکن میں اب بھی کھیل سے محبت کرتا ہوں، جب تک ممکن ہوا کھیلتا رہوں گا وہ اپنے باقی چند سال فٹبال کو بھرپورانداز میں انجوائے کرنے کیلئے وقف کریں گے۔

