رجب بٹ نے فاطمہ خان کے سنگین الزامات پر خاموشی توڑ دی

rajab butt

معروف یوٹیوبر رجب بٹ (rajab butt)نے ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے تمام الزامات کو مسترد کردیا، کہتے ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مذکورہ ٹک ٹاکر کی دماغی حالت درست نہیں۔انہوں نے فاطمہ خان کو ایک ٹکے کا بھی کوئی تحفہ نہیں دیا، اگر انہوں نے کوئی تحفہ دیا ہے تو وہ اس کے شواہد پیش کرے ۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

نہ جانے فاطمہ خان کا کس سے جھگڑا ہے، وہ کس سے مار کھا کر بیٹھی ہیں اور ان کے خلاف فضول کی باتیں کر رہی ہیں، ان کا دماغی توازن درست نہیں لگ رہا۔

انہوں نے فاطمہ خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ وہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا رہے ہیں۔انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ فاطمہ خان کے الزامات پر ان کی بیوی ایمان بٹ پریشان ہوئیں۔

رجب بٹ کے مطابق ان کی اہلیہ اپنی جگہ جانتی ہیں، انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ سب جھوٹی باتیں ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں۔

سرحدی نگرانی مزید مؤثر،یورپی یونین نے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا

یاد رہے کہ فاطمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ رجب بٹ نے شادی کا وعدہ کرکے ان سے تعلقات استوار کیے تھے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp