اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کے 171 ارکان کو یونان اور سلوواکیا ڈی پورٹ کردیا

Flotilla

تل ابیب، اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے 171 ارکان کو حراست میں لینے کے بعد یونان اور سلوواکیا ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔

فلوٹیلا کے ارکان غزہ کے لئے انسانی امداد لے جا رہے تھے، جنہیں اسرائیلی نیوی نے بحیرۂ روم میں روکا اور اسرائیل کے اشدود بندرگاہ پرمنتقل کیا۔

حکام کے مطابق ڈیپورٹ کیے گئے کارکنان میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اسرائیلی وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے غیرملکی رضاکاروں کوابتدائی تفتیش کے بعد انکے آبائی ممالک یا قریبی یورپی ریاستوں کوواپس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ “صمود فلوٹیلا” میں دنیا کے مختلف ممالک سے 500 سے زائد کارکن شامل تھے، جن کا مقصد غزہ کی محصور آبادی تک امداد پہنچانا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں بمباری ختم کرنے پر رضامند ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ

بین الاقوامی برادری کی جانب سے فلوٹیلا پرکارروائی کی مذمت کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام عالمی قوانین اورانسانی ہمدردی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp