عالمی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے کسی نکتے پر غور نہیں کر رہے ، حماس

Hamas

غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے بین الاقوامی نگرانی میں غیر مسلح ہونے سے متعلق زیر گردش بیان پر حماس کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس نے عالمی نگرانی میں اسلحہ سپرد کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم ترک میڈیا کے مطابق حماس نے ہتھیار ڈالنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عالمی نگرانی میں غیر مسلح ہونے کے کسی نکتے پر غور نہیں کر رہے۔

 اسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

غزہ جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے حکومتی نظام اور امداد کی ترسیل کے معاملے پر آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس، مصر اور اسرائیل کے نمائندوں کا اہم اجلاس ہو گا۔ مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہو گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ مصر میں ہونے والے اجلاس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور مشرق وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانا مسئلہ حل ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp