پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل(umar gul) نے بھارتی بلے بازوں کے خلاف کامیابی کے گر بتا دیے۔
سرکاری ٹی وی کے ایک اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کی بیٹنگ تکنیک پر تفصیلی تبصرہ کیا۔
عمر گل کا کہنا تھا کہ ابھیشیک شرما ایک جارح مزاج بیٹر ہے جو زیادہ تر فرنٹ فٹ پر کھیلتا ہے، ایسے کھلاڑیوں کو قابو کرنے کے لیے گیند کو فرنٹ فٹ کے قریب رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بولر درست لائن اور لینتھ پر گیند کرے اور شرما کو قدموں کا استعمال محدود کرنے پر مجبور کرے تو اسے مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے سنجو سیمسن سے متعلق بھی رائے دی کہ ان کی بیٹنگ اسٹائل اور تکنیک کافی حد تک ابھیشیک شرما سے ملتی جلتی ہے، اس لیے اسے روکنے کے لیے بھی یہی حکمت عملی کارآمد ہو سکتی ہے۔
عمر گل کا کہنا تھا کہ اگر دونوں بیٹرز کو جسم کے قریب تیز رفتار باؤنسرز کروائے جائیں تو وہ پریشر میں آ سکتے ہیں، کیونکہ ایسے لانگ ہینڈل کھلاڑی باؤنسرز کے خلاف زیادہ پراعتماد نہیں ہوتے۔
ایشیا کپ گروپ مرحلے میں ٹاپ بائولر اور بیٹر کون رہا؟
یاد رہے کہ ابھیشیک شرما نے پاکستان کے خلاف حالیہ گروپ میچ میں صرف 13 گیندوں پر 31 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی تھی، جس میں چار چوکے اور دو شاندار چھکے شامل تھے۔ سنجو سیمسن کو اس میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا تھا۔
