وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے بینک آف بلوچستان کے قیام کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں بینک سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی،منصوبہ قابلِ عمل قراردیا گیا،ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
پاک ایران سرحد کو دوستی، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کیلئے استعمال کرنا چاہیے، فیلڈ مارشل
اس موقع پر سرفرازبگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے معیاری بینکنگ سہولیات ملیں گی، صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے،بینک آف بلوچستان صوبے کی معیشت میں تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔
