سیالکوٹ: پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں گزشتہ رات 12 بجے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں گزشتہ رات 12 بجے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اور انتظامیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران سیالکوٹ اور گرد ونواح میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جبکہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ اور 42 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ جاری
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں 9 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔ کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
