سوشل میڈیا پر ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے نئے انداز کی دھوم

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی | urduhumnews.wpengine.com

لندن: ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران سپر اسٹار راجر فیڈرر نے کرکٹ کے انداز میں بال روک کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا دفاعی انداز کرکٹ شائقین سمیت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی بھا گیا اور کرکٹ کی دنیا کے  بے تاج  بادشاہ سچن ٹنڈولکر بھی اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر ومبلڈن کے آفیشل پیج  نے راجر فیڈرر کی ویڈیو شیئر کی اور آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے لگے ہاتھوں ٹینس اسٹار کی ریٹنگ بھی پوچھ  لی جس پر آئی سی سی نے راجر فیڈرر کو بیٹنگ کی رینکنگ میں نمبر ون  پوزیشن  دے ڈالی۔

دنیائے کرکٹ کے بادشاہ سچن ٹنڈولکر کو اپنی تکنیک کے باعث صف اول کا بلے باز مانا جاتا ہے، ٹنڈولکر نے راجر فیڈرر کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ٹینس اور کرکٹ کے نوٹس کا تبادلہ کرنے کا پیغام بھی بھجوا دیا۔

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں میچ کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام ملتے ہی ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کرکٹ اسٹار کی دعوت قبول کرلی اور سچن کو جواب دیا کہ میں نوٹس لینے کو تیار ہوں۔

آئی سی سی کے آفیشل سوشل میڈیا  پیج  نے راجر فیڈرر اور سچن ٹنڈولکر کی گفتگو میں شریک ہوتے ہوئے ایک اور ٹویٹ کردی جس میں دونوں اسٹارز کو ایک تصویر میں اسپائیڈرمین کا کاسٹیوم  پہنے ایک دوسرے کی جانب اشارہ کرتے دکھایا گیا۔

ومبلڈن  اور آئی سی سی سے شروع  ہونے والی گفتگو ٹینس اور کرکٹ کے پرستاروں تک پہنچ گئی، انہوں نے یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مزاح  سے بھر پور پوسٹس  اور ٹویٹس کا تانتا بندھ گیا۔


متعلقہ خبریں