مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ماضی میں غیراخلاقی ویڈیوز بناتے رہے ہیں،جس پر وہ پوری قوم سے معافی مانگتے ہیں۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، بغیر اس بات کی تصدیق کے کہ ان کو پاکستان میں قانونی اجازت ہے یا نہیں، اور اس پر بھی وہ معذرت خواہ ہیں۔
بھارتی بلے باز چتیشور پجاراکا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو چند روز قبل ایف آئی اے نے ایک مبینہ متنازع ’’ٹریڈنگ/گیمبلنگ ایپ‘‘ کی پروموشن کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہریوں کو مالی نقصان ہوا، جس پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔گرفتاری کے بعد انہیں ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا، جہاں گزشتہ روز انہیں دوبارہ پیش کیا گیا تھا۔
