امریکی ریاست پنسلوانیا کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی کیمپس میں معمول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری تھیں، فائرنگ کے بعد کیمپس میں بھگدڑ مچ گئی اورطلبہ وعملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیل سے کاروبار کیخلاف احتجاج پر مائیکروسافٹ کے ملازمین گرفتار
پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے کوگھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آورکی تلاش جاری ہے پولیس نے تاحال واقعے کی وجوہات یا حملہ آور کی شناخت ظاہرنہیں کی، یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو فوری طورپرگھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
