کراچی، گلستانِ جوہر کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکراحتجاج ریکارڈ کرایا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ گھروں میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کا امکان،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کہا کہ خواتین اور بچے شدید اذیت میں مبتلا ہیں، کے الیکٹرک کوئی نوٹس نہیں لے رہا، اس سے قبل بھی شکایات لے کرآئے تھے لیکن بجلی کی بندش کا مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا۔
مظاہرین کچھ دیراحتجاج کے بعد پرامن طورپرمنتشر ہو گئے، تاہم انہوں نے خبردارکیا کہ اگرلوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
