وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی کچھ مقدمات میں ضمانت منظور کی،اس کا مطلب یہ نہیں کہ بانی پی ٹی آئی مقدمات سےبری ہوگئےہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضمانت کسی کو مقدمات سے بری الزمہ نہیں کرتی ،مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیرسماعت ہیں،ضمانت کے تناظر میں سزایافتہ مجرم خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں۔
تعلیم، صحت سمیت دیگر شعبوں میں جاپانی تجربات سے استفادہ کرینگے، مریم نواز
مقدمات کا حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے،آئین اور قانون کی بالادستی ہی ہوگی،پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی 9مئی کے مقدمات میں ضمانتوں پر ہیں۔بانی پی ٹی آئی ایک سزا یا فتہ مجرم ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔
