عالمی شہرت یافتہ امریکی جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ چند ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اوراسی بیماری کے باعث ان کا انتقال ہوا،جج اپنے منفرد اندازِانصاف اوررحم دل فیصلوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں مقبول تھے۔
سمندری طوفان ایرن امریکا سے ٹکرا گیا
اُن کی عدالت میں پیش ہونے والے عام شہریوں سے نرم لہجے میں گفتگومعافیاں دینے کے جذباتی لمحات اورانسانی ہمدردی پرمبنی رویہ انہیں لاکھوں دلوں کا محبوب بنا گیا۔
سوشل میڈیا پران کی ویڈیوزکوکروڑوں افراد نے دیکھا جہاں وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرتے دکھائی دیتے، ان کا ماننا تھا کہ انصاف صرف قانون کا نفاذ نہیں بلکہ انسان کے حالات کوسمجھنا بھی ہے۔
فرینک کیپریو کے انتقال پرامریکی عدلیہ، عوام اوردنیا بھر سے مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا جا رہا ہے۔
