کراچی میں بارش کے بعد پیش آنے والے دو مختلف افسوسناک واقعات میں دو شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق پہلا واقعہ گزری پل کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوارنوجوان سڑک کنارے پڑی بجلی کی ننگی تارسے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔
کراچی میں موسلادھار بارش، شہر پانی میں ڈوب گیا، مختلف حادثات میں7 افراد جاں بحق
دوسرا واقعہ گورومندرکے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص نالے میں گرکرڈوب گیا، ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی گئی اورچارگھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد لاش نالے سے نکال لی گئی۔
ریسکیوحکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھلے تاروں اورنالوں سے دوررہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچا جا سکے۔
