کراچی میں غیر معمولی ٹریفک جام اور خراب موسم کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کے لیے پاک فوج اور سندھ رینجرز کے اہلکار متحرک ہو گئے ہیں۔
شہرکی اہم شاہراہوں پرموجود اہلکار شہریوں کی مدد میں مصروف ہیں اورٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،اہلکاروں نے کئی جگہوں پرخراب گاڑیوں کو شاہراہوں سے ہٹا کرکنارے پرکردیا۔
کراچی میں بارش کے باعث 815 فیڈرز بند
فوجی اور رینجرزاہلکار مکینیکل ٹیموں کے ساتھ مل کرکئی گاڑیوں کو موقع پر ہی درست بھی کر رہے ہیں، جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک مکمل طورپربحال ہونے تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس، رینجرزاورفوجی اہلکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے شہر میں معمول کی صورتحال بحال ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔
