پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی رکنِ قومی اسمبلی نوشین افتخارکو قائمہ کمیٹی برائے ثقافت و قومی ورثہ کی چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمیٹی کے اجلاس میں تمام ارکان نے اتفاقِ رائے سے نوشین افتخار کے انتخاب کی منظوری دی۔
میرپور ایئرپورٹ کیلئے سرمایہ کاری کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں، نائب وزیراعظم
انہوں نے چیئرپرسن منتخب ہونے پرارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے بھرپورکردارادا کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کو فعال اورمؤثرپلیٹ فارم بنایا جائے گا تاکہ قومی ثقافت کوعالمی سطح پراجاگر کیا جا سکے۔
