وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرسوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی مدد آپ کے تحت کئی قیمتی جانیں بچانے والے دو نوجوان محمد ہلال اورعصمت علی کو 10،10 لاکھ روپے کے انعامی چیکس دیئے گئے۔
چیکس کی تقسیم وفاقی وزیرامورکشمیروگلگت اورمسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدرانجینئرامیرمقام نے کی، انعامی رقم ان نوجوانوں کی بروقت، دلیرانہ اورانسانی خدمت پرمبنی کارروائیوں کے اعتراف کے طورپردی گئی۔
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم
دونوں نوجوانوں نے قدرتی آفت کے دوران اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کرمتعدد افراد کی زندگیاں بچائیں جس پرحکومت نے انہیں قومی ہیروقراردیا ہے۔
امیرمقام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں، مشکل گھڑی میں انسانیت، ایثاراورحب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کی، حکومت ان جیسے بہادرافراد کی خدمات کو سراہتی ہے۔
