وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد صورتحال نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔
ہم نیوزکے پروگرام “کیوسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت اورتمام صوبائی حکومتیں خیبرپختونخوا کے متاثرین کی مکمل مدد کررہی ہیں اورانکے ساتھ کھڑی ہیں۔
پاکستانی دنیا میں کم ترین ٹیکس ادا کرنے والی قوموں میں شمار ہوتے ہیں، احسن اقبال
انہوں نے کہا کہ سیاست کرنا اوراحتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے تاہم وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ کسی کو بھی ملک میں انتشاراورعدم استحکام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کوتیز کررہی ہے اوروزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو وریلیف ادارے ہنگامی بنیادوں پرکام کررہے ہیں۔
