کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں چار افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں دو کزن موٹرسائیکل پر سوار تھے اور تیزرفتاری کے باعث ان کی موٹرسائیکل دوسری موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا، زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ دونوں نوجوان آپس میں رشتہ دار تھے اورغیرمحتاط ڈرائیونگ حادثے کا سبب بنی۔
دوسرا واقعہ ہاکس بے روڈ پر پیش آیا جہاں ایک اور ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طورپرمعلوم نہیں ہوسکیں تاہم پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
تیسرا واقعہ بھینس کالونی میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص کو فوری طورپراسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکا۔
چوتھا واقعہ سپرہائی وے پر پیش آیا ایک شخص جاں بحق، 3خواتین سمیت4 افرادزخمی ہو گئے جس کو جناح اسپتال منتقل کیاجارہاہے۔
