ڈیجیٹل میڈیا پر بڑھتے ہوئے غیراخلاقی اور نازیبا مواد کی روک تھام کے لیے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کی جانب پیش رفت کی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اس حوالے سے ایک بل قومی اسمبلی میں متعارف کرایا جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپرغیراخلاقی اورقابل اعتراض مواد کی اشاعت اورترویج کوروکنا ہے۔
چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، وزیر اعظم
بل کے متن کے مطابق قانون کا اطلاق پورے ملک میں آن لائن اورآف لائن دونوں اقسام کے پلیٹ فارمزپرہوگا اس میں سوشل میڈیا ویب سائٹس، ویڈیواسٹریمنگ سروسز، موبائل ایپلی کیشنزاوردیگرڈیجیٹل ذرائع کو قانون کے دائرہ اختیار میں شامل کیا گیا ہے۔
بل میں تجویزدی گئی ہے کہ متعلقہ اداروں کومزید اختیارات دیے جائیں تاکہ وہ غیراخلاقی مواد کومانیٹر، رپورٹ اور بلاک کرسکیں، بل پرقومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹی میں تفصیلی بحث کے بعد منظوری متوقع ہے۔
