گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق دیامر کے علاقہ بونر میں سیلابی ریلوں میں 2 افراد بہہ گئے،شاہراہ بابوسر میں لینڈ سلائیڈنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔
ہم نیوز کے سینئر اینکر پرسن منصورعلی خان کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا
گلگت اور غذر میں سیلاب سے تباہی ہوئی ، مکانات ، اسکول اور زرعی اراضی سیلاب کی نذرہوگئے،شاہراہ بلتستان اور سدپارہ میں بھی سلائیڈنگ سے تباہی ہوئی۔
گلگت بلتستان حکومت نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور 1122 کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے،صوبے میں امدادی کارروائیاں، ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
