کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول ہونے والے نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست تک بولیاں طلب کر لیں ، نئے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ بولی سے لگوایا جائے گا۔ کابینہ ڈویژن موصول بولیاں ای پیڈز کے ذریعے 29 اگست کو ہی کھولے گا۔
قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل پیش
ذرائع نے مزید بتایا کہ توشہ خانہ میں زیورات، گھڑیوں اور قالینوں کی قدر معلوم کی جائے گی، کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کرے گا، کامیاب اپریزرز کو تحائف کا تخمینہ لگانے کے عوض سروس چارجز ادا کیے جائیں گے۔
