کراچی، شہرقائد ایک بارپھراسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آگیا، ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کے واقعات میں دو شہری جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
9 مئی مقدمات، شاہ محمود بری، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماوں کو پانچ اور دس سال قید
واقعے کے بعد شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دومبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، جن میں سے ایک موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔
دوسرا واقعہ لیاری بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اورشہری جاں بحق ہو گیا، مقتول کواسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
