عراق کے مختلف حصوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کئی شہراوردیہات تاریکی میں ڈوب گئے۔
عراقی وزارت توانائی کے مطابق بلیک آؤٹ کی بنیادی وجہ صوبہ انبارمیں واقع مرکزی پاورپلانٹ کی اچانک بندش ہے، فنی خرابی کے باعث پاورپلانٹ مکمل طورپربند ہوگیا جس کا اثرقومی گرڈ پرپڑا اوریکے بعد دیگرے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ پاکستانی قید
وزارت کے مطابق تکنیکی ٹیمیں بحالی کے کام میں مصروف ہیں اوربجلی کی مرحلہ واربحالی جلد شروع کی جائے گی۔
عوام کی جانب سے بجلی کی بندش پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، خاص طور پرشدید گرمی کے دوران بجلی کی عدم دستیابی سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عراقی حکومت نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ پاورپلانٹ کی بندش کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
