تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹرعمیر نیازی نے کہا ہے کہ شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ نہ توسلمان راجہ نے کیا اورنہ بیرسٹرگوہرنے بلکہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا تھا۔
ہم نیوزکے پروگرام “کوئسچن آور” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعمیرنیازی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس میں شیرافضل مروت کی واپسی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
ملک میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے، حافظ نعیم
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اوراس حوالے سے پارٹی چیف وہب عامرڈوگر نے بھی کلیئرٹی کے ساتھ تردید کی ہے۔
بدقسمتی سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے اندررواداری کا شدید فقدان ہے جوجمہوریت اورسیاسی مکالمے کے لیے نقصان دہ رجحان ہے۔
