امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی نائب نمائندہ نامزد کردیا گیا ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی نامزدگی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرکیا، ٹیمی بروس ٹرمپ کے دوبارہ صدربننے کے بعد محکمہ خارجہ کی ترجمان کے طور پرذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔
یوکرین کا فیصلہ ماسکو یا مغرب نہیں، صرف کیف کریگا، فرانسیسی صدر
وائٹ ہاؤس کے مطابق اقوام متحدہ میں ان کی نامزدگی کو امریکی سفارتی پالیسی میں اہم پیش رفت قراردیا جا رہا ہے۔
ٹیمی بروس عالمی امورمیں تجربہ اورواضح مؤقف رکھنے والی شخصیت ہیں جواقوام متحدہ میں امریکی مفادات کی مؤثرنمائندگی کریں گی۔
