تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کی کپتانی محمد رضوان کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابراعظم، سلمان علی آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں برینڈن کنگ، ایون لوئس، کیسی کارٹی، شائے ہوپ (کپتان، وکٹ کیپر)، شیرفین ردر فورڈ، روسٹن چیز، روماریو شیفرڈ، گڈاکیش موتی، شامار جوزف، جے ڈن سیلز اور جیڈیا بلیڈز شامل ہیں۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ موسم اور پچ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے پیغام یہ ہے کہ حالات کے مطابق ڈھلتے ہوئے جدید کرکٹ کھیلیں۔ باؤلنگ کمبی نیشن مشکل ہے کیونکہ ہمیں موسم کی پیش گوئی کا یقین نہیں، اس لیے ہم آل راؤنڈرز پر زیادہ انحصار کر رہے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ کہتے ہیں کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ کا انتخاب کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں جو تسلسل ہم نے قائم رکھا ہے اسے برقرار رکھا جائے۔ ہم ہمیشہ اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے خودکار طور پر کوالیفائی کریں، اور پچھلے دو سالوں میں ہم نے یہ کر دکھایا ہے۔
