پاک افغان سرحد پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 33دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد پاک افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے،قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، امریکی نائب صدر
ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے 33 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشتگردوں کی در اندازی ناکام بنائی،سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
دانش الہٰی نے بوسٹن میراتھن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
