امریکہ کی بڑی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائنزکوتکنیکی بحران کا سامنا، ملک بھر میں سیکڑوں پروازیں روک دی گئی ہیں۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث فلائٹ آپریشن کومعطل کرنا پڑا۔
گھانا میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 8 افراد ہلاک
ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ جب تک مکمل فالٹ درست نہیں ہو جاتا، پروازیں بند رہیں گی تاکہ مسافروں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے، صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئی ٹی اورٹیکنیکل ٹیمیں متحرک کردی گئی ہیں۔
یونائیٹڈ ایئرلائنزنے مسافروں سے تعاون اورصبرکی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کومتبادل انتظامات سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔
