امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر وولودومیرزیلنسکی سے جلد ملاقات کا ارادہ ظاہرکیا ہے۔
نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حالیہ دنوں یورپی رہنماؤں کو اپنے اس منصوبے سے آگاہ کیا، جس کا مقصد روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ پیش رفت پیدا کرنا ہے۔
امریکہ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
اخبارکے مطابق ٹرمپ آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کرنے والے ہیں جبکہ یوکرینی صدر سے ملاقات کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کوحل کرنا بتایا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی صدرکی یہ سفارتی مہم ان کی ممکنہ صدارتی مہم کا حصہ بھی ہو سکتی ہے جس کے ذریعے وہ بین الاقوامی سطح پراپنی قیادت کی صلاحیتوں کواجاگرکرنا چاہتے ہیں۔
تاہم وائٹ ہاؤس اور متعلقہ حکومتوں کی جانب سے تاحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
