واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر عالمی ثالث کے طور پر متحرک ہو گئے ہیں، آرمینیا و آذربائیجان کے درمیان جاری تنازع کو سفارتی سطح پر حل کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی میزبانی کرینگے، ملاقات کا مقصد دونوں فریقین کومذاکرات کی میزپرلانا، جنگ بندی پرآمادگی پیدا کرنا اورمتنازع علاقے ناگورنوکاراباخ میں جاری کشیدگی کا خاتمہ ہے۔
ٹرمپ کا روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر ٹیرف اور پابندیوں کا اعلان
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگریہ کوشش کامیاب ہوئی توخطے میں دیرپا امن کی راہ ہموارہوسکتی ہے، امریکی صدر اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی کا کردارادا کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے تاحال ملاقات کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم عالمی میڈیا اورتجزیہ کاراس پیش رفت کو اہم قراردے رہے ہیں۔
