ٹائیٹن آبدوز کے حوالے سے امریکی کوسٹ گارڈ نے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023 میں بحرِاوقیانوس کی گہرائیوں میں تباہ ہونے والی ٹائیٹن آبدوز میں اوشین گیٹ کمپنی کی حفاظتی پالیسیوں میں کئی سنگین خامیاں موجود تھیں جواس سانحے کی بنیادی وجہ بنیں۔
روس نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا
کوسٹ گارڈ کے مطابق آبدوز کے پریشر ویسل (دباؤ برداشت کرنے والا مرکزی حصہ) کی ساخت کمزور تھی اور گہرائی میں جاتے ہوئے اس نے اچانک کام کرنا بند کر دیاخرابی بحرکی انتہائی گہرائی میں شدید دباؤ کے باعث ہوئی، جس کے نتیجے میں آبدوزلمحوں میں تباہ ہوگئی۔
تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اوشین گیٹ نے کئی حفاظتی وانجینئرنگ معیارات کو نظراندازکیا تھا جبکہ آبدوز میں موجود مسافروں کومکمل خطرات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا آبدوزمیں موجود تمام افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔
امریکی کوسٹ گارڈ نے اس رپورٹ کی روشنی میں گہرے سمندری مشنز کے لیے بین الاقوامی حفاظتی ضوابط مزید سخت کرنے کی سفارش کی ہے۔
