چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ روڈ پرموضع بھلہ کے قریب تین موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 22 سالہ محمد علی اور 22 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق موضع بھلہ سے تھا، زخمی ہونیوالے دیگرپانچ افراد کا تعلق بھی اسی گاؤں سے بتایا گیا ہے۔
کراچی میں فائرنگ اور جھگڑوں کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں، مقامی افراد کے مطابق سڑک پررفتار زیادہ اور ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
