راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ عبدالغفورانجم نے سی پی او راولپنڈی کو خط لکھ کراضافی سیکیورٹی اہلکارتعینات کرنے کی درخواست کی ہے، پی ٹی آئی نے 5 اگست کو جیل کے باہرمظاہرے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
کراچی، ملیرجیل کے قیدیوں کی سزا میں 60 روز کی کمی
خط کے مطابق جیل انتظامیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 سے داہگل چیک پوسٹ تک اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے، بیریئرزلگائے جائیں اورغیرقانونی اجتماعات کوروکا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ اس کی اصل گنجائش صرف 2174 ہے، جیل میں سیاسی اوردہشت گرد مقدمات کے قیدیوں کی موجودگی کے باعث حالات انتہائی حساس ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات ناگزیرہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے ہوم ڈپارٹمنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اورآر پی او سے بھی مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
