صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے یومِ استحصال کشمیرپراپنے الگ الگ پیغامات میں بھارتی جارحیت، 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات اورکشمیری عوام پرجاری ظلم وستم کی شدید مذمت کی ہے۔
صدرمملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جارحیت کے تناظر میں اس سال کا یومِ استحصال غیر معمولی اہمیت اختیار کرگیا ہے،انہوں نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی کو پاکستانی عوام کے لیے باعث فخرقراردیا۔
امریکی صدر کا بھارت کے ٹیرف میں اضافے کا اعلان
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پرضرب لگائی، بھارتی حکومت غیرکشمیریوں کو ووٹرلسٹوں میں شامل کرکے کشمیریوں کوانکے ہی وطن میں بے اختیار بنانے کی سازش کررہی ہے۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اوربہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتی ہے، یومِ استحصال بھارتی بربریت اورامن دشمنی کی سنگین یاد دہانی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردارادا کرے اور کشمیری عوام کوان کا حقِ خودارادیت دلوانے میں عملی قدم اٹھائے۔
