وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاولہ نے سندھ میں موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کہا پرسوں ایک میٹنگ میں تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہوسکتا ہے، نئی نمبر پلیٹس کی سپلائی آہستہ ہے تو حکومت کے پاس تاریخ میں توسیع کا آپشن ہے۔
پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے فٹنس سرٹیفیکیٹ لازمی قرار
ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کیلیے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے ہیں۔
