مونٹانا، امریکی ریاست مونٹانا کے علاقے اناکانڈا میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، مشتبہ حملہ آورکی تلاش جاری ہے اور اس دوران اناکانڈا کے کئی رہائشی علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے۔
مسجد کے باہر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق
امریکی حکام کے مطابق حملہ آور کو اناکانڈا کے مغرب میں واقع اسٹمپ ٹاؤن کے علاقے میں دیکھا گیا ہے، پولیس اور سیکیورٹی ادارے علاقے کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔
شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، واقعے کے محرکات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکے۔
