واشنگٹن، روسی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف کے بیانات پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل دیا ہے۔
امریکی صدر نے روسی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین کے بیانات کو “احمقانہ” قراردیتے ہوئے انہیں “ناکام سابق صدر” کا لقب دے دیا۔
امریکی صدر کا روس کے قریب جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم
دمتری میدویدیف جو روس کے سابق صدراوروزیراعظم رہ چکے ہیں، نے حالیہ دنوں میں ایسے بیانات دیے جو مغرب، بالخصوص امریکہ کیلئے اشتعال انگیز سمجھے جا رہے ہیں اورروسی قیادت دنیا کے امن کوغیرسنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
ٹرمپ کے ان ریمارکس کوامریکی پالیسی حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، اس صورتحال نے روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کومزید ہوا دی ہے۔
