فلوریڈا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ کل امریکی ریاست فلوریڈا کے شہرلاؤڈرہل میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیزنے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنزبنائے۔
پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری
نوجوان اوپنرصائم ایوب نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ اوورزمیں 164 رنزہی بنا سکی اور پاکستان نے یہ میچ 14 رنز سے اپنے نام کیا۔
دوسرے میچ میں پاکستان کی نظریں سیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز واپسی کے لیے پُرعزم ہے۔
