جھنگ، دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جھنگ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں ایک لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ ہیڈ تریموں سے گزرنے کا امکان ہے،اس وقت ہیڈ تریموں پرپانی کی آمد 53,085 جبکہ اخراج 42,235 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مون سون کا نیا سپیل 5 اگست سے شروع ہو گا، الرٹ جاری
محکمہ انہارکے مطابق صورتحال کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دریائے چناب کے کنارے آباد بستیوں کے مکینوں کوفوری طورپرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔
ڈپٹی کمشنرکے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں کشتیاں لے کرمتاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں، 30 سے زائد دیہات متاثرہوسکتے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اورریسکیو حکام صورتحال پرمسلسل نظررکھے ہوئے ہیں اورشہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
