واشنگٹن، امریکا نے درجنوں ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر نیا درآمدی ٹیرف عائد کر دیا ہے، پاکستان پر 19 فیصد، کینیڈا پر 35 فیصد اور ویتنام پر 20 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کر دیئے ہیں۔
پاکستانی کمپنی اکتوبر میں 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل درآمد کرے گی
اعلان کے مطابق اسرائیل اوروینزویلا پر 15 فیصد، سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد، عراق پر 35 فیصد، جاپان پر 15 فیصد، لاوس پر 40 فیصد، لیبیا پر30 فیصد جبکہ میانمار پر بھی 40 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ان فیصلوں کا مقصد امریکی معیشت اورمقامی صنعتوں کا تحفظ ہے، پاکستان سمیت کئی متاثرہ ممالک کی جانب سے فوری طورپرسرکاری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام سےعالمی تجارتی تعلقات میں تناؤ بڑھ سکتا ہے، واشنگٹن کی یہ پالیسی امریکا فرسٹ کے تحت ترتیب دی گئی ہے جس کے تحت غیر ملکی مصنوعات پرسخت شرائط لاگو کی جا رہی ہیں۔
